سوال
السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
نکاح فاسد میں پیدا ہونے والے بچے کے لیے باپ کے ترکے میں سے وراثت ثابت ہوگی یا نہیں؟ با حوالہ جواب عنایت فرمائیں
سائل: ابو اسامہ ملی مالیگاؤں
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالی
بغیر گواہوں کے نکاح کرنا یا منکوحۃ الغیر سے لاعلمی میں نکاح کرنا وہ نکاح فاسد ہوتاہے اس نکاح میں دونوں اجنبی ہی ہوں گے اور دونوں کے لئے جس طرح نکاح فاسد سے پہلے دونوں کا آپس میں ازدواجی تعلق قائم کرنا حرام ہوتا ہے اسی طرح نکاح فاسد کے بعد بھی دونوں کا ازدواجی تعلق قائم کرنا یا میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنا حرام ہوتا ہے۔
البتہ اس نکاح فاسد سے جو اولاد پیدا ہوجائے توتحفظ نسب کی خاطر وہ شرعاًاسی شوہر سے ثابت النسب ہوتی ہے تاکہ بچہ محفوظ النسب ہوجائے لیکن وراثت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔
(ويثبت النسب) احتياطا بلا دعوة (وتعتبر مدته) وهي ستة أشهر (من الوطء، فإن كانت منه إلى الوضع أقل مدة الحمل) يعني ستة أشهر فأكثر (يثبت) النسب (وإلا) بأن ولدته لأقل من ستة أشهر (لا) يثبت، وهذا قول محمد وبه يفتى، وقالا: ابتداء المدة من وقت العقد كالصحيح ورجحه في النهر بأنه أحوط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (قوله: ويثبت النسب) أما الإرث فلا يثبت فيه وكذا النكاح الموقوف ط عن أبي السعود (قوله:احتياطا) أي في إثباته لإحياء الولد ط (قوله: وتعتبر مدته) أي ابتداء مدته التي يثبت فيها (قوله: وهي ستة أشهر) أي فأكثر۔ (الدر المختار وحاشية ابن عابدين ٤/٢٧٧)
ایضاً
قوله ( نكاحا فاسدا ) هي المنكوحة بغير شهود ونكاح امرأة الغير بلا علم بأنها متزوجة"۔(ردالمحتار،مطلب في النكاح الفاسد، ۵/١٩٧)"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
العارض مفتی آصف گودھروی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں