بدھ، 6 ستمبر، 2023

مسجد میں چار زانو بیٹھنا سوال نمبر ٤١٨

 سوال 

مسجد میں چار زانو بیٹھنا کیسا ہے؟

سائل: مصعب شہرا گجرات


الجواب وباللہ التوفیق

باسمہ سبحانہ وتعالی


مسجد میں چہارزانو بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم بعد الفجر چہارزانو بیٹھا کرتے تھے ابوداوٴد شریف میں جابر بن سمرة  سے روایت ہے (کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلی الفجر تربع في مجلسہ حتی تطلع الشمس) آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد اپنی مجلس میں چہارزانو بیٹھ جایا کرتے تھے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا تھا۔


 سنن أبوداوٴد شریف میں ہے

عن جابر بن سمرة أن النبي صلى الله عليه وسلم کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلی الفجر تربع في مجلسہ حتی تطلع الشمس (سنن أبوداؤد ۲/٦٦٦ کتاب الأدب باب في الرجل یجلس متربعا)

الغرض: مفتی آصف بن محمد گودھروی

کوئی تبصرے نہیں: