سوال
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب داڑھی کے نیچے کے بال کاٹنا کیسا ہے جو گردن کے پاس ہوتے ہے اگرچہ داڑھی ایک معشت ہو یا نہ ہو برائے کرم تسلی بخش جواب ارسال فرمائیں
سائل: محمد پالنپوری
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالی
جو بال حلقوم یا رُخسار پر ہوتے ہیں اس کو کاٹنا درست ہے مگر بہتر نہیں ہے کیونکہ رخسار اور حلقوم یعنی گلے کے بال داڑھی میں داخل نہیں ہیں، لہٰذا رخسار اور حلق کے بالوں کو منڈانے کی گنجائش ہے اور رخسار کے بالوں کو گولائی میں منڈانے کی بھی گنجائش ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ نہ منڈایا جائے
فتاوی شامی میں ہے
ولا یحلق شعر حلقہ وعن أبي یوسف لا باس بہ․ ط، وفي المضمرات ولا بأس بأخذ الحاجبین وشعر وجہہ ما لم یشبہ المخنث۔ (شامي ۹/٤۹۷ ط دار الکتاب/ دیوبند)
فتاوی عالمگیری میں ہے
ولا یحلق شعر حلقہ، وعن أبي یوسفؒ لابأس بذلک، ولا بأس بأخذ الحاجبین، وشعر وجہہ ما لم یتشبہ بالمخنث، کذا في الینابیع ۔ (ہندیۃ، کتاب الکراہیۃ، الباب التاسع، زکریا قدیم ۵/۳۵۸، جدید ۵/٤۱٤)۔ واللہ اعلم بالصواب۔
العارض مفتی آصف گودھروی
خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں