سوال
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
حضرت دہ دردہ حوض کا طول و عرض فٹ کے حساب سے کتنا ہوتا ہے؟
سائل ابو الحارث اتراکھنڈ
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالی
حوض کی پاکی ناکی کے سلسلہ میں اصل اصول تو یہ ہے کہ دیکھا جائے گا کہ ایک جانب اس کے پانی کو حرکت دے تو اس حرکت کا اثر دوسری جانب پہنچتا ہے یا نہیں یعنی اسکی حرکت دوسرے کنارے تک پہنچ جائے تو وہ چھوٹا حوض ہے اور اگر نہ پہنچے تو وہ بڑا حوض ہے
بعد میں علماء نے لوگوں پر معاملے کو آسان کرنے کے لئے اسکا اندازہ دہ در دہ سے لگایا ہے اور اسی پر فتویٰ ہے جس میں حوض/ تالاب یا ٹینکی میں پانی کی سطح کا رقبہ ٢٢٥ اسکوائر فٹ ہو وہ دہ در دہ شمار ہوگا ایک شرعی گز اٹھارہ انچ ڈیڑہ فٹ کا ہوتاہے، لہٰذا دس شرعی گز پندرہ فٹ بنیں گے، پندرہ فٹ کو پندرہ میں ضرب دے دیں تو ٢٢٥ اسکوائر فٹ مقدار ہوگی اور لمبائی اور چوڑائی دونوں کا برابر برابر دس، دس ہاتھ ہونا ضروری نہیں، کل پیمائش کا دہ در دہ ہونا کافی ہے۔
احسن الفتاوی میں اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا ہے کہ اگر حوض مربع (چوکور) ہو تو فٹ کے حساب سے دہ دردہ ہونے کے لیے اس کا مجموعی رقبہ ۲۲۵/ فٹ اور اگر گول ہو تو ۹۳ء ١٦/ فٹ ہوگا (احسن الفتاوی، ۲/٤٥ مطبوعہ: ایچ، ایم سعید کراچی)۔
الفتاوى الهنديہ میں ہے
والمعتبرذراع الکرباس کذافي الظهیریة. وعلیه الفتویٰ، کذافي الهدایة. وهو ذراع العامة: ست قبضات، أربع وعشرون أصبعاً، کذافي التبیین۔ (الفتاوى الهندية، ص ۱۱ ج۱ الفصل الثالث في المیاه، الثاني: المآء الراکد)
حلبي کبیر میں ہے
الحوض إذا کان عشراً فی عشرٍ أي طوله عشرة أذرع وعرضه کذلک، فیکون وجه الماء مائة ذراع۔
ایضاً
وإذا کان الحوض عشراً في عشر فهو کبیر لا یتنجس بوقوع النجاسة ... إذا لم یرلها أثر". ( حلبي کبیر ، فصل في أحکام الحياض، ص ۹۷ ۹۸، ط سهیل أکادمي، لاهور)
فتاوی شامی میں ہے
في النھر: وأنت خبیر بأن اعتبار العشر أضبط ولا سیما في حق من لا رأي لہ من العوام، فلذا أفتی بہ المتأخرون الأعلام أي: في المربع بأربعین وفي المدور بستة وثلاثین وفي المثلث من کل جانب خمسة عشر وربعا وخمساً بذراع الکرباس، ولولہ طول لا عرض لکنہ یبلغ عشراً في عشر جاز تیسیراً (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب المیاہ، ۱/ ۳٤۱ ۳٤۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔ واللہ اعلم بالصواب۔
العارض مفتی آصف گودھروی
خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں