بدھ، 26 جنوری، 2022

منگنی میں دی ہوئی چیز مہر میں شمار کرنا

 سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب

مسئلہ یہ ہے کہ ایک بندے کی شادی تو ہوئی لیکن۔ نکاح کے وقت جب مھر دینے  کا وقت آیا تو اس نے عورت سے کہا میں نے منگنی کرتے ہوئے جو سونے کی  انگوٹھی آپکو دی تھی  وہی آپ کا مھر ہے  کیا اسکا یہ مھر دینے کا طریقہ ٹھیک ہے یا نہیں اور منگنی 2 سال پہلے ہوئی تھی؟؟؟۔ برائے مہربانی عطا فرمائیں، جزاکم اللہ خیرا

سائل: محمد عبداللہ بن رحیم بخش


الجواب وباللہ التوفیق

باسمہ سبحانہ وتعالیٰ


منگنی کرتے ہوئے جو سونے کی  انگوٹھی دی تھی  اس وقت وضاحت کرنا ضروری تھا کہ یہ آپ کا مھر ہے۔ پہلے کوئی وضاحت نہیں تھی اور شادی کے بعد اس کا دعوی کریں تو س کا اعتبار نہیں ہوگا۔

اس لئے کہ اگر وہ مہر میں شمار کرنا تھا تو ان کے لئے اس کی صراحت کرنا ضروری تھا کہ یہ انگوتھی اپنی بیوی کو مہر معجل میں دے رہا ہوں۔ اس طرح ان کا مہر معجل ادا ہوجاتا۔


در مختار میں ہے۔

(ولو بعث إلى امرأته شيئا ولم يذكر جهة عند الدفع غير) جهة (المهر) كقوله لشمع أو حناء ثم قال إنه من المهر لم يقبل قنية لوقوعه هدية فلا ينقلب مهرا۔ (الدر المختار  ٤/٣٠١) واللہ اعلم بالصواب


العارض مفتی آصف گودھروی

خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا


کوئی تبصرے نہیں: