سوال
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب، اللہ آپ کے علم میں عمل میں اور عمر میں خوب برکت عطاء فرمائے۔ آمین
مفتی صاحب ایک سوال ہے، کہ: میل سے کتنا میل مراد ہے یعنی کتنا کیلومیٹر ہوتا ہے؟
سائل: عنایت اللہ ابن عبد اللہ پالنپوری
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالیٰ
ایک میل شرعی کی مسافت دو ہزار گز کے برابر بتائی گئی ہے۔ اور آج کے نئے پیمانے سے ۱۸۲۸ میٹر اور ۸۰ سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اور ایک میل انگریزی کی مسافت ۱۷٤۰ گز ہوتی ہے یعنی ١٤٠٩ میٹر ٣٤ سینٹی میٹر ٤ ملی میٹر ہوتی ہے۔ (مستفاد فتاویٰ دارالعلوم دیوبند والشرح الثمیری)
الفتاوى الهندية (١/٢٧):
وأقرب الأقوال أن الميل وهو ثلث الفرسخ، أربعة آلاف ذراع، طول كل ذراع أربع وعشرون أصبعاً، وعرض كل أصبع ست حبات شعير ملصقة ظهر البطن۔ فقط واللہ اعلم۔
العارض مفتی آصف گودھروی
خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں