سوال
السلام علیکم جناب مفتی صاحب جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو whisper استعمال کر سکتی ہیں یا نہیں؟
سائل: عبداللطیف
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالی
عورتوں کے لئے حیض اور نفاس کے ایام میں اپنے خاص مقام پر کوئی ایسی چیز رکھنا سنت ہے جو کپڑوں کو گندا اور چادر وغیرہ کو خون سے ملوث ہونے سے بچائے رکھے، اب یہ کپڑا ہو، روئی ہو یا موجودہ دور میں خاص اسی مقصد سے بنائے گئے کسی بھی قسم کے پیڈ ہوں، سب کا استعمال شرعاً جائز اور درست ہے، البتہ کسی بھی پیڈ کے استعمال کرنے سے پہلے مناسب ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جائے۔
البحر الرائق میں ہے
وضع الكرسف مستحب للبكر في الحيض وللثيب في كل حال وموضعه موضع البكارة ويكره في الفرج الداخل. اهـ. وفي غيره أنه سنة للثيب حالة الحيض مستحبة حالة الطهر ولو صلتا بغير كرسف جاز۔ (البحر الرائق : ١/٢٠٣) واللہ اعلم بالصواب۔
العارض مفتی آصف گودھروی
خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں