سوال
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب
مقتدی امام کے پیچھے نماز پڑھ کے التحیات میں گیا لیکن التحیات پڑھی نہیں آخری قعدے میں التحیات نہیں پڑھی اور امام کے ساتھ سلام پھیر دیا تو اس کی نماز ہوگی کہ نہیں ہوگی
سائل محمد عرفان
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالی
قاعدہ ہے کہ مقتدی امام کے پیچھےکوئی ایسی غلطی کردے جس سے سجدہ سہو واجب ہوجائے تو مقتدی پر سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔
صورت مسئولہ میں التحیات پڑھنا واجب ہے اور امام کے پیچھے مقتدی سے واجب چھوٹ جائے، تو بعد میں اس کا اعادہ لازم نہیں ہے اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے۔
سهو المؤتم لا يوجب السجدة ولو ترك الإمام سجود السهو فلا سهو على المأموم، كذا في المحيط۔ (الھندیۃ: ١/١٢٨ ط: دار الفکر)
شامی میں ہے۔
والحاصل أن المتابعة في ذاتہا ثلاثة أنواع مقارنة لفعل الإمام ․․․معاقبة للابتداء فعل إمامہ مع المشارکة في باقیہ، ومتراخیة عنہ، لمطلق المتابعة الشامل لہذہ الأنواع الثلاثة یکون فرضًا في الفرض وواجبًا في الواجب وسنة في السنة الخ۔ ( رد المحتار : ۲ / ١٤٤ ط: زکریا)
وأیضا
لو اقتدى به في أثناء التشهد الأول أو الأخير، فحين قعد قام إمامه أو سلم، ومقتضاه أنه يتم التشهد ثم يقوم ولم أره صريحا، ثم رأيته في الذخيرة ناقلا عن أبي الليث: المختار عندي أنه يتم التشهد وإن لم يفعل أجزأه اه (٢/٢٠٠ ط: زکریا)
بدائع الصنائع میں ہے۔
فأما المقتدي إذا سها في صلاته فلا سهو عليه؛ لأنه لايمكنه السجود؛ لأنه إن سجد قبل السلام كان مخالفًا للإمام، وإن أخره إلى ما بعد سلام الإمام يخرج من الصلاة بسلام الإمام؛ لأنه سلام عمد ممن لا سهو عليه، فكان سهوه فيما يرجع إلى السجود ملحقًا بالعدم لتعذر السجود عليه، فسقط السجود عنه أصلاً۔ (بدائع الصنائع،کتاب الصلاۃ، فصل بيان من يجب عليه سجود السهو ومن لايجب عليه سجود السهو، 1/ 175، ط: دارالکتب العلمیة بیروت)۔ واللہ اعلم بالصواب۔
العارض مفتی آصف گودھروی
خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں