سوال
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کسی نے کہا ہےکہ مکہ شریف نہیں کہنا چاہیے، ورنہ بریلی شریف اور مکہ شریف میں کیا فرق رہ جائے گا، کہتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کہنا چاہیے، کیا یہ بات درست ہے ان صاحب کی؟
سائل: عبداللہ جمالپور
الجواب وباللہ التوفیق
باسمہ سبحانہ وتعالی
شریف کے معنی ہے مقدس، قابل احترام (القاموس الوحید ص ٨٥٨) اور مکرم کے معنی ہے معزز و محترم اور معظم (القاموس الوحید ص١٤٠٠) کے آتے ہیں یہ دونوں الفاظ محترم جگہوں کے لئے استعمال ہوتے ہے، جو جس کو محترم معزز سمجھتا ہے وہ اس لفظ کو اس کے لئے استعمال کرتا ہے آپ کے دوست کا کہنا درست نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔
العارض مفتی آصف گودھروی
خادم مدرسہ ابن عباس گودھرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں